حضرت فاطمہ ؓ بنت خطاب

by Other Authors

Page 1 of 17

حضرت فاطمہ ؓ بنت خطاب — Page 1

حضرت فاطمہ بنت خطاب پیارے بچو! حضرت فاطمہ رضی اللہ عما بنت خطاب ستارے کتنے خوبصورت ہوتے ہیں! نظر پڑتے ہی دل میں روشنی اور نور کا ایک عجیب احساس جگا دیتے ہیں ، وہ نور اور روشنی سے اندھیری راتوں میں اُجالا کرتے ہیں اور مسافر اپنی منزل پر رواں دواں رہتے ہیں۔نظر آسمان کے ستاروں سے نیچے آئے تو اس دنیا میں بھی کچھ لوگ ستاروں کی طرح ہیں، جو خاک کے ذرے بن کر زمین پر رہتے ہیں، لیکن آسمان کی اعلیٰ ترین بلندیوں پہ یوں جگمگاتے ہیں کہ اُن کی نورانی کرنوں سے اک جہاں روشن رہتا ہے۔رسول پاک معدہ کی صحابیہ حضرت فاطمہ بنت خطاب ایسا ہی ایک چمکتا ہوا ستارہ ہیں جو رسول پاک ﷺ کی محبت کے نور سے فیض یاب ہو ئیں۔آپ نے سمعنا واطعنا ( میں نے سنا اور اطاعت کی ) پر عمل کرتے ہوئے نہ کوئی دلیل مانگی ، نہ تصدیق چاہی، بلکہ ایک آواز پر حضور نے پر ایمان لے آئیں۔اس طرح پر حضرت فاطمہ بنت خطاب شروع میں اسلام قبول کرنے والی خواتین میں شامل ہوئیں۔صلى الله