فتح مباھلہ یا ذلتوں کی مار

by Other Authors

Page 26 of 31

فتح مباھلہ یا ذلتوں کی مار — Page 26

اب کے مار! یہ مولوی صاحب پھر تیار ہیں اور مباہلہ کی دعوت دے رہے ہیں جس روز انہوں نے مباہلہ کے چیلنج کا ڈھونگ رچایا اسی روز ان کی فتح مباہلہ کا نفرنس تھی جو دریائے چناب کے دو پلوں کے درمیان منعقد ہوئی۔جس میں ان کے بلائے ہوئے افسران حکومت بھی شامل نہ ہوئے کہ جن کے نام لے لے کر انہوں نے کانفرنس کی حاضری بڑھانے کا خیال کیا تھا اور نہ ہی یہ کانفرنس پر آئے ہوئے افراد کا شیرازہ مجتمع کر سکے۔چند بکھرے ہوئے افراد تھے جو منتشر ہی رہے۔اس طرح خدا تعالٰی نے اسی روز انہیں ناکامیوں کی ایک اور جھلک بھی دکھا دی۔مگر یہ مولوی صاحب اب بھی نہیں سمجھیں گے۔انہیں خدا تعالٰی نے جو ذلت پر ذلت اور رسوائیوں کی رسوائیاں دکھائی ہیں ان کے باوجود ان کی تعلیوں پر تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان صادق آتا ہے کہ ” اذالم تستحی فاصنع ما - شئت " جس کا فارسی میں ترجمہ یہ ہے کہ ”بے حیا باش و ہرچہ خواہی کن" معلوم ہوتا ہے کہ یہ خدا تعالی سے کسی بڑی مار اور بڑی پھٹکار کے منتظر ہیں۔اللہ تعالی ان کی یہ خواہش بھی پوری فرمائے۔