فتاویٰ کفر اور ناجی جماعت

by Other Authors

Page 57 of 158

فتاویٰ کفر اور ناجی جماعت — Page 57

ماه مولانا الیاس کو کھڑا کیا۔جیسا کہ دیو بندی جمیعۃ العلماء کے ناظم اع ا علی مولانا حفظ الرحمن نے اپنے بیان میں خود اس کا اعتراف کیا ہے۔چنانچہ مکالمہ الصدرین نامی کتاب کا مرتب ان کی ایک گفتگو کا سلسلہ نقل کرتے ہوئے لکھتا ہے " اسی ضمن میں مولانا حفظ الرحمن صاحب نے کہا کہ مولانا الیاس رحمتہ اللہ علیہ کی تبلیغی تحریک کو ابتداء حکومت کی جانب سے بذریعہ حاجی رشید احمد کچھ روپیہ ملتا تھا پھر بند ہو گیا۔مکالمتہ الصدرين حت شائع کردہ دیوبند۔تبلیغی جماعت حقائق ومعلومات کے اجالے میں علامہ ارشد القادری مکتبہ جام نورنئی دہلی۔۲) وہابی انگریزوں کے پودے اعمالی کی تحریروں کے مطابق تو انگریزوں نے ایک پودا یا چند پودے نہیں لگائے بلکہ باغ کے باغ لگائے دکھائی پڑتے ہیں وہابی تحریک جسکے متعلق یہ بیان کیا جاتا ہے کہ جناب شیخ عبد الوہاب صاحب نجدی نے اس کی بنیاد رکھی تھی اس وہابی تحریک کو بھی انگریزوں نے ہی پروان چڑھایا ہے اور جب ہم وہابی تحریک کہہ دیں تو پھر اس میں مسلمانوں کا کوئی ایک فرقہ نہیں بلکہ بہت سے فرقے شامل ہو جاتے ہیں کیونکہ جس کے بھی خیالات بریلویت سے ٹکرا جائیں وہ دہائی ہو گیا۔ان کے متعلقے لکھا ہے کہ :۔" لیکن یہ حقیقت اب ڈھکی چھپی نہیں رہ گئی ہے کہ "وہابی تحریک بھی ہندوستان میں انگریزوں کے دودھ پر ہی پل کر جوان ہوئی۔ان کی سیاسی حمایت ، اخلاقی تائید اور مالی امداد بھی حاصل کر کے ہی یہ جماعت جہاد کا سوانگ رچا سکی اور ہندوستانی مسلمانوں کی اس متحدہ طاقت کو جسے مولانا فضل حق علیہ الرحمہ اور ان کے رفقاء انگریزی سامراج کے خلاف استعمال کر رہے تھے جہاد کے نام پر اس کا رخ افغانی مسلمانوں کی طرف پھیر سکی یہ تبلیغی جماعت حقائق و معلومات کے اجالے میں قت) جماعت اسلامی انگریزوں کا خود کاشتہ پودا اب غور کریں اور دیکھیں کہ مسلمان فرقوں میں سے کون سا فرقہ ایسا س ہے جو دوسروں کی نظر میں انگریزوں کا کاشت کرد