فصل الخطاب فی مسالۃ فاتحۃ الکتاب — Page 69
وَبِرِوَايَةٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ هُرْمُزَ أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ كَانَ يَقُولُ: لَا يَرْكَعَنَّ أَحَدُكُمْ حَتَّى يَقْرَأَ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ، قَالَ الْبُخَارِیُّ: وَكَانَتْ عَائِشَةُ تَقُولُ ذَالِكَ{ FR 4978 } (قَالَ الْبُخَارِيُّ :) قَالَ عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنِ ابْنِ جُرَيْـجٍ عَنْ عَطَاءٍ قَالَ : «إِذَا كَانَ الْإِمَامُ يَجْهَرُ فَلْيُبَادِرْ بِقِرَاءَةِ أُمِّ الْقُرْآنِ۔{ FR 4979 } (قَالَ الْبُخَارِيُّ: )عَنْ أَبِي السَّائِبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ صَلَّى صَلَاةً لَا يَقْرَأُ فِيْهَا بِأُمِّ الْكِتَابِ فَهِيَ خِدَاجٌ ، ثُمَّ هِيَ خِدَاجٌ غَيْرُ تَمَامٍ ثَلَاثًا» قُلْتُ: يَا أَبَا هُرَيْرَةَ: كَيْفَ أَصْنَعُ إِذَا كُنْتُ مَعَ الْإِمَامِ؟ وَهُوَ يَجْهَرُ بِالْقِرَاءَةِ قَالَ: وَيْلَكَ يَا فَارِسِيُّ، اقْرَأْ بِهَا فِيْ نَفْسِكَ فَإِنِّيْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى قَالَ: «قُسِمَتِ الصَّلَاةُ۔{ FR 4980 } وقَالَ الْبُخَارِيُّ: عَنِ { FN 4978 } اور ایک روایت میں ہے کہ عبد الرحمٰن بن ہرمز سے مروی ہے کہ حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہا کرتے تھے: تم میں سے کوئی رکوع نہ کرے جب تک کہ وہ سورۂ فاتحہ نہ پڑھ لے۔(امام بخاریؒ نے) کہا: اور حضرت عائشہؓ بھی ایسا ہی فرماتی تھیں۔(القراءۃ خلف الإمام للبخاري، بَابُ هَلْ يُقْرَأُ بِأَ كْثَرَ مِنْ فَاتِحَةِ الْكِتَابِ خَلْفَ الْإِمَامِ) { FN 4979 } (امام بخاریؒ نے کہا:) عبد الرزاق نے ابن جریج سے روایت کرتے ہوئے بتایا کہ ابن جریج نے عطاء سے روایت کی۔انہوں نے کہا: جب امام قراءت بالجہر کرے تو اُمّ القرآن (یعنی سورۂ فاتحہ) جلدی جلدی پڑھنی چاہیئے۔(القراءۃ خلف الإمام للبخاري، بَابُ هَلْ يُقْرَأُ بِأَ كْثَرَ مِنْ فَاتِحَةِ الْكِتَابِ خَلْفَ الْإِمَامِ) { FN 4980 } (امام بخاریؒ نے کہا:) ابو سائب سے روایت ہے، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے نماز پڑھی اور اس میں اُمّ الکتاب (یعنی سورۂ فاتحہ) نہ پڑھی تو وہ (نماز) ناقص ہے، پھر (فرمایا) وہ (نماز) ناقص ہے۔تین بار فرمایا کہ وہ نامکمل ہے۔میں نے کہا: ابوہریرہؓ! جب میں امام کے ساتھ ہوں اور وہ قراءت بالجہر کر رہا ہو تو (اس پر عمل) کیسے کروں؟ انہوں نے کہا: اے فارسی! تجھ پر افسوس، اسے اپنے دل میں پڑھ لیا کر۔کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے۔آپؐ فرماتے تھے: اللہ تعالیٰ نے کہا کہ نماز (میرے اور بندے کے درمیان) تقسیم کی گئی ہے۔(القراءۃ خلف الإمام للبخاري، بَابُ وُجُوبِ الْقِرَاءَةِ لِلْإِمَامِ وَالْمَأْمُومِ)