فصل الخطاب لمقدمۃ اہل الکتاب

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 262 of 455

فصل الخطاب لمقدمۃ اہل الکتاب — Page 262

۲۶۲ دیکھو قرآن نے صاف بتایا۔قرآن نے صریح کہا۔قریش لوگو تم اپنے باپ ابراہیم کے مذہب کو اختیار کرو۔امر وم۔وہ نبی مومنی کا سا ہوگا۔اور قرآن میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت لکھا ہے۔را، انَّا أَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُولاً شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا أَرْسَلْنَا إلى فرعون م سولار پاره -۲۹ سوره مزمل - رکوع ۱ - - (۲) قُل آب آنتُمْ إِن كَانَ مِن عِندَ اللهِ وَكَفَر تُم بِهِ وَشَهِدَ شَاهِدٌ مِن بَنِي إسرائيل على مِثْلِه - پاره -۲۶۔سورۂ احقات - رکوع ۱ - شاہد کی تنوین واسطے تعظیم و تعلیم کے ہے۔اور لفظ متکلم قابل غور ہے۔(۳) قَالُوا يَا قَوْمَنَا إِنَّا سَمِعْنَا كِتَابًا أُنزِلَ مِنْ بَعْدِ مُوسَى مُصَدِ قَا لِمَا بَيْنَ يَدَيْهِ يَهْدِى إِلَى الْحَقِّ وَ إلى طريق مستقيم- پاره ۲۶ - سوره احقاف - رکوع ۴ - نوٹ۔حضرت موسیٰ کا قصہ بتکرار و کثرت قرآن میں مذکور ہونا اس امر کا اشارہ اور اظہار کرتا ہے کہ قرآن اپنے رسول عربی کو مثیل موسی ثابت کرتا ہے۔امر سوم کی نسبت فرماتا ہے۔(1) وَ مَّا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَى إِنْ هُوَ إلا وحي يوحى - پاره ۲۰ سوره نجم۔رکوع ۱ - لے ہم نے بھیجا تمہاری طرف رسول بنانے والا تمہارا۔جیسے بھیجا فرعون کے پاس رسول ۱۲ ہلے تو کہ بھلا دیکھو تو گریہ و الہ کے یہاں سے اور تم نے اسکو نہیں مانا۔اور گواہی دے چکا ایک گواہ بنی اسرائیل کا ایک ایسی کتاب کی پھر وہ یقین لایا۔سے بولے اسے قوم ہماری ہم نے سنی ایک کتاب جو اُتری ہے موسی کے پیچھے سیچا کرتی سب اگلوں کو سمجھاتی سچا دین اور راہ سیدھی ۱۲ کے اور نہیں بولتا ہے اپنے چاؤ سے یہ تو حکم ہے جو بھیجتا ہے ۱۲