فصل الخطاب لمقدمۃ اہل الکتاب — Page 186
JAY اعتراض - سوره مومن ۳ رکوع - موسی فرعون اور ہامان کے پاس بھیجا گیا۔یہ غلط ہے۔موسیٰ فرعون کے پاس ضرور بھیجا گیا۔لیکن ہامان تو موسیٰ کی موت کے ڈیڑھ سو برس بعد اخو بریس کا وزیر تھا۔دیکھو استیر سا باب۔الزامی جواب کیا خوب با عجیب اعتراض ہو۔پادری صاحب ٹھیکہ پورا کرنا اسے ہی کہتے ہیں۔کلام حق پر اعتراض کرنا اور یہ تغافل شعاری۔یہ اعتراض ٹھیک ایسا ہی ہے جیسے کوئی عیسائیوں کو کہے۔ساول داؤد سے پہلے سموئیل کے وقت بادشاہ ہوا مسیح کا رسول کیسے ہو گیا۔یعقوب تو بنی اسرائیل کا باپ اسحاق کا بیٹا تھا مسیح کا بھائی کیونکر بن گیا۔مریم تو موسیٰ اور ہارون کی مہین تھی مسیح کی ما کس طرح ہوگئی۔افسوس صد افسوس ضد اور ہٹ انسان کو کس طرح موت کے انتہاء کنویں میں مجھکاتی ہے ! مینس اور غیرس نے موسیٰ کا مقابلہ کیا ( ۲ تمطاؤس ۳ باب (۸) بتاؤ توریت میں کہاں لکھا ہو کہ موسی کا مقابلہ انہیں دو آدمیوں نے کیا۔اگر ساول یعقوب اور مریم کئی آدمیوں کے نام ہو سکتے ہیں۔تو کیا نا ممکن ہو کہ ہامان فرعون کے افسر کا نام بھی ہو۔اور خویرس کے وزیر کا بھی۔گر کہو مینی اور غیرس کا نام گو توریت میں نہیں تو تمطاؤس چونکہ الہامی کام ہو اسلئے اُس میں ہونا بھی اُن کی صداقت کی کافی دلیل ہو تو ہم بھی قرآن کو الہامی اور انہی کلام مانتے ہیں۔اور بہت صفائی سے وہی جواب دے سکتے ہیں۔ہے حقیقی جواب ہامان کے معنی عربی میں محافظ کے ہیں۔اور یہ وہ شخص ہے جو فرعون کی طرف سے بنی اسرائیل پر متعین تھا۔کہ اُن سے اینٹیں پکانے کا کام لے۔دیکھو خروج ، باب 1 حضرت موسیٰ اُس شخص کو بھی نصیحت فرماتے تھے اور بنی اسرائیل کیساتھ حسن سلوک کو کہتے تھے۔قرآن مجید سے بھی یہی پایا جاتا ہو کہ یہ شخص افسر عمارت تھا۔جہاں فرمایا ہے اور فرعون کا قول جو اُس نے ہامان کو کہا۔نقل کیا ہے۔