فرموداتِ مصلح موعود — Page 54
۵۴ اسلامی عبادات اور مسجد میں کیا اذان باجماعت نماز کے لئے ضروری ھے سوال :۔کیا اذان جماعت کے لئے ضروری ہے؟ جواب :۔ہاں اذان ہونی چاہئے لیکن اگر وہ لوگ جنہوں نے جماعت میں شامل ہونا ہے وہیں موجود ہوں تو اگر اذان نہ کہی جائے تو کچھ حرج نہیں۔لوگوں نے اس کے متعلق مختلف خیالات کا اظہار کیا ہے مگر میں ایک دفعہ حضرت صاحب کے ہمراہ گورداسپور کو جارہا تھا راستہ میں نماز کا وقت آیا عرض کیا گیا کہ اذان کہی جائے؟ فرمایا کہ احباب تو جمع ہیں کیا ضرورت ہے۔اس لئے اگر ایسی صورت ہو تو نہ دی جائے ورنہ اذان دینا ضروری ہے کیونکہ اس سے کسی دوسرے کو بھی تحریک نماز ہوتی ہے۔(الفضل ۱۹؍ جنوری ۱۹۲۲ء) سوال :۔اگر غیر احمدیوں نے اذان کہی ہو تو کیا اسی اذان کی بناء پر احمدی نماز پڑھ سکتے ہیں؟ جواب :۔اذان علیحدہ طور پر خود کہنی چاہئے کیونکہ حدیث میں آتا ہے کہ اذان سے شیطان بھاگتا ہے جس کی اذان نہیں اس سے شیطان نے کیا بھا گنا تھا۔مقتدی سوره فاتحه کب پڑھے ( الفضل ۱۹ جنوری ۱۹۲۲ء) سوال :۔جن نمازوں میں امام بلند آواز سے قراءت ادا کرتا ہے ان میں مقتدیوں کو سورہ فاتحہ کب پڑھنی چاہئے؟ جواب:۔مقتدی کو چاہئے کہ جب امام سورہ فاتحہ پڑھ رہا ہو تو اس کے ساتھ ساتھ سورہ فاتحہ پڑھتا جائے یا جب ایک آیت پڑھ چکے تو اس کے بعد اسی آیت کو پڑھے۔( الفضل یکم دسمبر ۱۹۴۴ء)