فرموداتِ مصلح موعود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 34 of 462

فرموداتِ مصلح موعود — Page 34

۳۴ نماز سے متعلقہ مسائل ساتواں درجہ ایمان کا یہ ہے کہ انسان نہ صرف پانچوں نمازیں اور نوافل ادا کرے بلکہ رات کو بھی تہجد کی نماز پڑھے۔سیہ وہ سات درجات ہیں جن سے نماز مکمل ہوتی ہے اور ان درجات کو حاصل کرنے والے وہ لوگ ہوتے ہیں جن کے متعلق حدیث میں آتا ہے کہ خدا تعالیٰ رات کے وقت عرش سے اُترتا ہے اور اس کے فرشتے پکارتے ہیں کہ اے میرے بندو خدا تعالیٰ تمہیں ملنے کے لئے آیا ہے۔اُٹھو اور اس سے مل لو۔( تفسیر کبیر، جلد ششم ، سوره مومنون صفحه ۱۳۵، ۱۳۶ ملخصا) نماز کی اهمیت اسلام کا پہلا رکن نماز ہے۔کوئی مسلمان نہیں جو اس کے حکم سے مستثنی ہو۔جس وقت سے بچہ کو ہوش آتی ہے یعنی سات برس کی عمر سے اس فرض کی ادائیگی کی تاکید شروع ہوتی ہے اور والدین کو حکم ہے کہ سات برس کی عمر سے بچہ کو تاکید کریں۔دس برس کی عمر میں تو پھر بہت تاکید ہے۔بلوغت کے بعد بیماری، تندرستی، سفر، حضر ہر حالت میں یہ فرض لازم رہتا ہے اور کسی پر سے ساقط نہیں ہوتا۔(الفضل ۲۸ جنوری ۱۹۱۳ء) نماز تو رکن اسلام ہے جو نماز نہیں پڑھتا وہ خدا کے نزدیک مسلمان نہیں۔سینما اپنی ذات میں ناجائز نہیں۔اس میں نا جائز بات ہو تو نا جائز ہے۔مگر جو دین کی خدمت نہیں کرتا اور سینما دیکھتا ہے وہ برا کرتا ہے۔( الفضل ۲۲ مئی ۱۹۲۲ء) نماز کی پابندی اول نماز ہے اس کی پابندی نہایت ضروری ہے۔عام طور پر عورتوں کی یہ حالت ہوتی ہے کہ چھوٹی