فرموداتِ مصلح موعود — Page 25
۲۵ طہارت پھٹی ہوئی جراب پر مسح خاص خاص مسائل پر چھوٹے چھوٹے ٹریکٹ لکھے جائیں تا کہ عام لوگ ان کو پڑھ کر مسائل دین سے پوری طرح واقف ہو جائیں تا ایسا نہ ہو کہ بعض پاک ممبر کہلانے والوں کی طرح ان کی جرابیں ایڑیوں سے پھٹی ہوئی ہوں اور انہیں کوئی پروا نہ ہو۔انہی پاک ممبر کہلانے والوں میں سے میں نے ایک کو دیکھا ہے کہ ایک ٹانگ پر بوجھ ڈالے اور دوسری کو ڈھیلا چھوڑے نماز پڑھا کرتا تھا۔اور ایک دیوار سے ٹیک لگا کر پڑھتا تھا۔وجہ یہ کہ اس نے حضرت صاحب کو اس طرح پڑھتے دیکھا تھا حالانکہ آپ بیمار تھے اور بعض دفعہ یک لخت آپ کو دورانِ سر کا دورہ ہو جاتا تھا جس سے گرنے کا خطرہ ہوتا تھا اس لئے آپ ایسے وقت میں کبھی سہارا لے لیا کرتے تھے۔انوار العلوم جلد ۳، انوار خلافت صفحه ۱۳۷) حیض ونفاس کی حالت میں ذکرالهی اور تلاوت قرآن کریم اس سے ( یعنی فَكُلِي وَاشْرَبِى وَقَرَى عَيْنًا فَإِمَّا تَرَينَّ مِنَ الْبَشَرِ أَحَدًا۔الآية (مریم: ۲۷) اس سے یہ بھی پتہ لگ گیا کہ نفاس اور حیض کی حالت میں ذکر الہی منع نہیں لوگ غلطی سے یہ سمجھتے ہیں کہ ایسی حالت میں دل میں بھی ذکر الہی نہیں کیا جاسکتا۔حالانکہ اگر ذکر الہی منع ہو جائے تو روحانیت بالکل مرجائے۔بلکہ بعض لوگ تو منہ سے بھی ذکر الہی کرنا جائز سمجھتے ہیں۔حضرت خلیفہ اول فرمایا کرتے تھے کہ عورت حیض کے دنوں میں بھی قرآن کو کسی کپڑے یا رومال سے پکڑ کر اور پھر صاف ستھرے کپڑے پر رکھ کر پڑھ سکتی ہے۔ہاتھ سے پکڑنا اس لئے منع ہے کہ ممکن ہے ہاتھ کو حیض کی نجاست لگی ہوئی ہو۔چنانچہ جن عورتوں نے حضرت خلیفہ اول سے قرآن پڑھا ہے وہ اب