فرموداتِ مصلح موعود — Page 404
۴۰۴ متفرق کچھ شعر و شاعری سے اپنا نہیں تعلق اس ڈھب سے کوئی سمجھے بس مدعا یہی ہے زمینداراخبار چالیس سال سے اس بات پر تمسخر اڑا تارہا ہے کہ مرزا صاحب شعر کہتے ہیں حالانکہ نہ ان کے شعروں میں کوئی لطافت ہے نہ فصاحت اور نہ زباندانی کی جھلک۔غریب زمیندار تو یہ سمجھتا رہا کہ اس سے وہ مرزا صاحب کی تردید کر رہا ہے حالانکہ وہ اس ذریعہ سے احمدیوں کو یہ ہتھیار مہیا کر کے دے رہا تھا کہ باوجود کچھ موزوں کلام کہنے کہ مرزا صاحب شاعر نہیں کہلا سکتے اور ان کے ملہم ہونے پر کوئی اعتراض نہیں ہوسکتا۔تفسیر کبیر جلد پنجم۔سورہ انبیاء - صفحه ۴۹۳_ زیر آیت بل افتراه بل هو شاعر) مسئله اشاعت فوٹو حضرت مسیح موعود علیه السلام ا صحیح مقاصد کے لئے فوٹواتر وانا شرعاً جائز ہے چنانچہ سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی دینی اور جائز مقاصد کی خاطر ہی اپنا فوٹواتر وایا۔۲۔ایسے دینی اور جائز مقاصد کی تعیین اور فوٹو کی طرز اشاعت کے فیصلہ کا حق خلیفہ وقت یا آپ کے مقرر کردہ فرد یا ادارہ کے سوا اور کسی کو نہیں ہے۔۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام چونکہ مامور من اللہ ہیں۔اس لئے یہ احتمال ہو سکتا ہے کہ آپ کے فوٹو کی بے جا نمائش سے شرک خفی کا رجحان پیدا ہو جائے۔اسی بناء پر خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے فوٹو کو درودیوار پر آویزاں کرنے کی ممانعت فرمائی ہے۔حضور کا یہ حکم ادارہ جات پر بھی اُسی طرح اطلاق پاتا ہے جیسے گھروں اور دوکانوں وغیرہ پر۔( الفضل ۱۸؍ دسمبر ۱۹۶۴ء صفحه ۳) فیصلہ مجلس افتاء جسے حضور نے منظور فرمایا۔فیصلہ نمبر ۲۰) دستی تصویر اور عکسی تصویر میں بہت فرق ہے۔عکسی تصویر میں حقیقت اور اصلیت ظاہر ہوتی ہے جیسے