فرموداتِ مصلح موعود — Page 12
۱۲ عقائد ونظریات خلیفه اور انبیاء کامنکر سوال :۔کیا خلیفہ کا منکر کا فر ہے؟ جواب :۔میرا اب تک یہی مذہب ہے کہ صرف انبیاء ورسل کا منکر کا فر ہوتا ہے۔غیر مامورخلیفہ یا مامور خلیفہ کا منکر کا فرنہیں ہوتا۔بلکہ فاسق ہوتا ہے۔ہاں اگر اس کا انکار شرارت سے ہوتا ہے یا ایذاء رسانی میں یہ شخص بڑھ جاتا ہے تو پھر رفتہ رفتہ اس کا ایمان ضائع ہونے لگتا ہے اور آخر یہ کافر ہو جاتا ہے۔الفضل ۱۷ جنوری ۱۹۱۵ء۔جلد ۲۔نمبر ۹۲ صفحیم) مسائل فقهیه میں خلیفہ سے اختلاف هوسکتاهے سوال :۔کیا خلیفہ کے لئے سلطنت ضروری ہے؟ جواب :۔فرمایا۔خلافت کے معنے ایک بادشاہ کے ہیں اور ایک نیابت کے۔اور جو جس کا خلیفہ ہوگا وہ اسی بات میں ہو گا جو اس کے اصل میں ہو گی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کی غرض بھی روحانی اصلاح تھی۔اور خلیفہ عربی کے لحاظ سے بادشاہ کو بھی کہنا درست ہے ہر ایک سلطان بھی خلیفہ ہے۔ہاں مسلمانوں نے اس کو خاص کر لیا ہے۔الفضل ۲۸ / نومبر ۱۹۲۱ء - جلد ۹ نمبر ۴۲) سوال : کیا ایک شخص مسائل میں اختلاف رکھ کر خلیفہ سے بیعت کر سکتا ہے؟ جواب :۔مسائل فقہیہ میں سوائے نبی کے ہر ایک شخص سے اختلاف ہوسکتا ہے۔حضرت ابو بکر، حضرت عمرؓ، حضرت عثمان، حضرت علی سب اپنے اپنے وقت میں، صحابہ، بعض باتوں میں اختلاف رکھتے تھے۔ہمیں کئی مسائل میں حضرت خلیفہ اول سے اختلاف تھا مثلاً حضرت خلیفہ اول کا یہ اعتقاد تھا کہ نبی قتل نہیں ہوسکتا۔مگر ہمارا یہ اعتقاد ہے کہ نبی قتل ہو سکتا ہے اور خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے