فرموداتِ مصلح موعود — Page 349
۳۴۹ پرده کرتے ہواور اس سے تعلقات رکھتے ہو تو تم بھی ویسے ہی مجرم ہو جیسے وہ ہیں۔پس آج میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ جو لوگ اپنی بیویوں کو بے پردہ باہر لے جاتے ہیں اور مکسڈ پارٹیوں میں شمولیت اختیار کرتے ہیں اگر وہ احمدی ہیں تو تمہارا فرض ہے کہ تم ان سے کوئی تعلق نہ رکھو، نہ ان سے مصافحہ کرو، نہ انہیں سلام کرو، نہ ان کی دعوتوں میں جاؤ اور نہ ان کو کبھی دعوت میں بلاؤ تا کہ انہیں محسوس ہو کہ ان کی قوم اس فعل کی وجہ سے انہیں نفرت کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔اگر تم ایسے لوگوں سے تعلقات رکھتے ہو جو اپنے آپ کو احمدی کہتے ہیں اور پھر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے احکام کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو صرف وہی نہیں بلکہ تم بھی پکڑے جاؤ گے۔پس آئندہ ایسے احمدیوں سے نہ تم نے مصافحہ کرنا ہے نہ انہیں سلام کرنا ہے نہ ان کی دعوتوں میں جانا ہے، نہ ان کو کبھی دعوت میں بلانا ہے، نہ ان کے پیچھے نماز پڑھنا ہے اور نہ ان کو جماعت میں کوئی عہدہ دینا ہے۔بلکہ اگر ہو سکے تو ان کا جنازہ بھی نہیں پڑھنا۔اسی طرح ہماری جماعت کی عورتوں کو چاہئے کہ ان کی عورتوں سے کسی قسم کے تعلقات نہ رکھیں۔برقعہ کی بناوٹ الفضل ۲۷ / جون ۱۹۵۸ء صفحه ۵،۴) میں اس برقعہ کو پسند کرتا ہوں جونئی طرز کا نکلا ہے۔اس میں عورت زیادہ آزادی سے چل پھر سکتی ہے مگر بعض نے اس کا بھی غلط استعمال شروع کر دیا ہے۔انہوں نے اسے کوٹ بنالیا ہے جس سے جسم کی بناوٹ نظر آتی ہے۔اس طرح یہ نا جائز ہو گیا۔شریعت نے جلباب کا کیوں حکم دیا ہے کیوں کرتہ ہی نہیں رہنے دیا اس لئے کہ جسم کی بناوٹ ظاہر نہ ہو۔ڈھیلا ڈھالا کپڑا اوڑھا جائے۔اب اس غلط استعمال سے اس برقعہ کو برا نہیں کہا جائے گا مگر جو نقص ہوا ہے اُسے دور کرنا چاہئے۔الفضل ار دسمبر ۱۹۲۸ء۔جلد ۱۶۔نمبر ۴۷ صفحه ۸ )