فرموداتِ مصلح موعود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 312 of 462

فرموداتِ مصلح موعود — Page 312

۳۱۲ معاملات مسئله پوسٹل اورسیونگ سرٹیفیکیٹ ہر ایسا مالی معاہدہ جس پر سود کی تعریف صادق آتی ہے خواہ وہ فرداور فرد کے درمیان ہو یا حکومت اور فرد کے درمیان ہو۔ایک ہی حکم رکھتا ہے اور شرعاً حرام ہے۔رائج الوقت پوسٹل اور سیونگ کے معاہدات بھی ابھی موجودہ شرائط کے رو سے سود قرار پاتے ہیں۔موجودہ صورت میں حکومت کے جاری قرضہ جات پر بھی سود کی تعریف اطلاق پاتی ہے لیکن جائز ہوگا کہ سود لئے بغیر حکومت کو قرض دیا جائے اور اگر بامر مجبوری سود لینا پڑے تو اُسے اشاعت اسلام میں دیدیا جائے۔حضور نے فرمایا۔ٹھیک ہے۔فیصلہ مجلس افتاء جسے حضور نے منظور فرمایا۔فیصلہ نمبر ۲۲) رهن میں وقت مقرر کرنا سوال :۔ایک شخص دو ہزار روپے میں ایک مکان رھن لیتا ہے اور وہ چاہتا ہے کہ دو سال تک راحن سے روپیہ واپس نہ لے۔کیا ھن کرتے وقت اس قسم کی شرط رکھی جاسکتی ہے یا نہیں؟ جواب : فرمایا۔فقہاء کا مذہب تو یہ ہے کہ وقت کی پابندی جائز نہیں۔جب بھی راھن روپیہ دے وہ اپنا مکان مرتہن سے چھڑا سکتا ہے۔لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس پابندی کو جائز قرار دیا ہے چنانچہ جب مرزا نظام الدین صاحب کی دوکانیں حضرت ام المومنین نے رھن لیں تو انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے دریافت فرمایا کہ کیا وقت معین کیا جا سکتا ہے تو آپ نے اسے جائز قرار دیا۔پس یہ شرط میرے نزدیک جائز ہے بشرطیکہ رھن جائز ہو۔اگر رھن ہی ناجائز ہے تو پھر سال دو سال وغیرہ کی مدت کوئی حقیقت نہیں رکھتی۔وہ پہلے دن سے ہی نا جائز ہے۔الفضل ۲۶ جون ۱۹۴۶ء - جلد ۳۴ نمبر ۱۴۸ صفحه ۳) (الفضل ۱۴ اکتوبر ۱۹۶۰ء)