فرموداتِ مصلح موعود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 3 of 462

فرموداتِ مصلح موعود — Page 3

خدا تعالی کی صفات ازلی ہیں عقائد ونظریات سوال :۔خدا کی صفات اس کے ساتھ ہی ازلی ہیں یا پیدا شدہ۔یعنی کیا آپ یہ خیال کرتے ہیں کہ اس کی صفات اس سے علیحدہ نہیں ہوسکتیں یا یہ کہ وہ نئی صفات پیدا کرسکتا ہے اور جب چاہے موجودہ صفات کو برباد کر سکتا ہے؟ جواب :۔صفات الہیہ مخلوق نہیں ہیں بلکہ وہ ذات کے ساتھ ہی ازلی ابدی ہیں۔قرآن کریم الفضل ۹ جولائی ۱۹۲۹ء۔جلد ۱۷ نمبر ۳) سوال : کیا قرآن کریم گزشتہ زمانوں میں موجودہ یا کسی اور شکل میں موجود تھا۔کیا اسلام ہی ان لوگوں کا مذہب تھا۔ان جہانوں میں کون کون انبیاء تھے؟ جواب :۔قرآن کریم اس کتاب کا نام ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوئی اگر پہلی مخلوق اس درجہ کمال تک پہنچی ہوئی تھی کہ وہ کسی کلام الہیہ کی محتاج تھی تو یقینا اس کے لئے کوئی نہ کوئی وحی الہی نازل ہوئی ہوگی لیکن اس کا نام ہم قرآن نہیں رکھ سکتے۔ہاں ان لوگوں کے مذہب کا نام اسلام ضرور رکھیں گے کیونکہ جو وحی بھی خدا تعالیٰ کی طرف سے آئے گی اس کا ماننا ضروری ہوگا اور ہر اس مذہب کا نام اسلام ہے جس میں خدا تعالیٰ کی وحی کا ماننا ضروری قرار دیا گیا ہے۔آپ کے سوال کا آخری حصہ نہایت عجیب ہے۔آپ پوچھتے ہیں ان زمانوں کے نبیوں کے کیا نام تھے۔جب ان عالموں کا ہم سے کوئی تعلق نہیں اور ان کی تفصیلی حیثیت سے ہمیں آگاہ نہیں کیا گیا تو ان کے نبیوں کے نام بتانے کی کیا ضرورت تھی اور بغیر بتائے ہم کس طرح آپ کو بتا سکتے ہیں۔(الفضل ۲ جولائی ۱۹۲۹ء صفحہ ۷۶ )