فیضان نبوت — Page 60
۶۰ مقصود تھا اور یہی وہ کمال خصوصی ہے جس کی بناء پر آپ نے فرمایا۔تو كان مُوسَى وَعِيْلى حَيَّيْنِ لَمَا وَسِعَهُمَا إلا اتباعي - رالیواقیت والجواہر مرتبہ امام شعرانی جلد در هنگ) یعنی اگر مومنے اور عیسے بھی زندہ ہوتے تو انہیں بھی میری پیروی کے بغیر کوئی چارہ نہ تھا۔اور سرور کائنات فخر موجودات محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے اسی کمال خصوصی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے حضرت بانی سلسلہ احمدیہ تحریکہ فرماتے ہیں کہ :۔اگر یکیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی امت سے نہ ہوتا اور آپ کی پیروی نہ کرتا تو اگر تمام پہاڑوں کے برابر میرے اعمال ہوتے تو پھر بھی میں کبھی مشرف مکالمہ مخاطبہ ہر گز نہ پاتا۔کیونکہ اب نجز محمدی نبوت کے سب ہوتیں بند ہیں۔شریعیت والا نبی کوئی نہیں آسکتا اور بغیر شریعت کے نبی ہو سکتا ہے مگر وہی جو پہلے اُمتی ہوتے تجلیات الله ص ۲۵)