فیضان نبوت

by Other Authors

Page 98 of 196

فیضان نبوت — Page 98

۹۸ جس سے ظاہر ہے کہ وہ موجود نبی بھی ہوگا۔اور ابن ماجہ کی حدیث لا مَهْدِي الاعينى" 16 میں اُسے مہدی اور عیسی بھی قرار دیا گیا ہے۔جس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ موجود ایک لحاظ سے مہدی ہو گا اور ایک لحاظ سے عیسی۔اور صحیح بخاری میں اس کے متعلق:۔إمامُكُم مِّنكُم کے الفاظ بھی آئے ہیں جس سے ظاہر ہے کہ وہ موجود امت مسلمہ کا ہی ایک فرد اور محمد رسول اللہ کا ہی روحانی فرزند ہوگا اور قرآن کریم کو ہی دستور العمل قرار دے گا۔اور آیت کریمہ :۔تلَهُ مِنَ الْأَوَّلِينَ وَثُلَّةَ مِّنَ الْآخِرِينَ ر واقعه آیت ۴۰-۴۱) سے معلوم ہوتا ہے کہ جس طرح اسلام کی نشاۃ اولیٰ کے دور میں نشانات اسلام کے لئے صحابہ کرام کے مقدس گروہ کو کھڑا کیا گیا تھا اسی طرح میسج موجود کے زمانہ میں بھی جو اسلام کی نشاۃ ثانیہ کا دور ہے ایک ے علامہ اقبال کا مشہور شعر ہے :۔ہو چکا گو قوم کی شان جلالی کا ظہور ہے مگر باقی ابھی شان جمالی کا ظہورہ (ہانگ (1) شان جمالی کی ترکیب میں اسی بابرکت دور کی طرف اشارہ کیا گیا ہے: