فیضان نبوت — Page 96
۹۶ بیان کریں گے اور میری باتیں اور میری سنت ہی دُنیا کو سکھائیں گے۔غور فرمائیے کہ خدائے اسلام خلفاء کے بارے میں وعدہ کر رہا ہے۔اور پیغمبر اسلام ان خلفاء کے حق میں دُعا۔تو یہ کیسے باور کیا جاتا ہے کہ امت مسلمہ کے باغ کی آبیاری کے لئے آئندہ کوئی مرد خدا ظاہر نہیں ہو گا ؟ کیا بنی اسرائیل کی طرح ہمارے دلوں کے پورے آسمانی آبپاشی کے محتاج نہیں ؟ یہاں یہ بات بھی یاد رکھنی چاہیئے کہ خلیفہ کا لفظ قرآن کریم میں نبی کے لئے بھی استعمال ہوا ہے جیسا کہ اللہ تعالے داؤد علیہ اسلام کے متعلق فرماتا ہے :- يَا دَاود اِنَّا جَعَلْنَكَ خَلِيفَةً فِي الْأَرْضِ - رص آیت ۲۷) اسے داؤد ہم نے تجھے زمین میں خلیفہ بنایا ہے۔پس یہ خیال صحیح نہیں ہے کہ خلیفہ کا لفظ غیر بنی کے لئے ہی استعمال ہوتا ہے۔(16) یا د رکھنا چاہیے کہ آیت کریمیہ :- الْيَوْمَ المَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوئی تھی اور آپ ہی اس کا