عہد نبویﷺ کا قمری و شمسی کیلنڈر

by Other Authors

Page 7 of 87

عہد نبویﷺ کا قمری و شمسی کیلنڈر — Page 7

زیر نظر کیلنڈر کی چد خصوصیات یہ ہیں۔اول: یہ ایک نہایت آسان اور عام فہم کیلنڈر ہے جو علامہ صاحب اللواء محمد مختار باشا مرحوم کی سائنٹفک تحقیق پر مبنی ہے۔دوم یہ کیلنڈر تاریخی ترتیب کے اعتبار سے تین حصوں میں منقسم ہے۔ا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ولادت سے بعثت تک۔ب بعثت نبوی سے ہجرت مدینہ منورہ تک۔ج ہجرت نبوی سے وصال خاتم الانبیاء تک۔ہر سال اس کیلنڈر کی ابتد ا نہایت واضع عنوان سے کی گئی ہے۔یہ بھی التزام کیا گیا ہے کہ ہفتہ کے ایام کے وہی اردو نام دیے جائیں جو بر صغیر پاک و ہند کے عوامی حلقوں میں مشہور و معروف ہیں۔سوم: مجھے اس وقت تک ماہ و سال کے تعین کے ساتھ جن واقعات کی قمری تواریخ قدیم اور مستند اسلامی لیکچر سے فراہم ہو سکی ہیں ان کا اجمالی تذکرہ میں نے ہر سال کے کیلنڈر میں ترتیب دار کر دیا ہے۔ایسے معین واقعات کی تعداد ہ ہے جس میں مجھے امید ہے کہ اہل تحقیق کے قلم سے مستقبل میں یقیناً مزید اضافہ ہوتا رہے گا۔انشاء اللہ چهارم: مقالہ میں اجمالی تذکرہ پری اکتفا نہیں کیا گیا۔بلکہ اس کے بنیادی ماخذ بھی سپرد قرطاس کر دیے گئے ہیں۔بالاخر تمام معزز قارئین کی خدمت میں یہ عاجزانہ درخواست کروں گا کہ وہ ان بزرگ مورخین اسلام اور اکابر متقدمین کو ہمیشہ اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں جنہوں نے صدیوں قبل سرور کائنات حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے واقعات کی قمری اعتبار سے توقیت کر کے عشاق رسول عربی کے لئے تحقیق کے میدان کو غیر معمولی طور پر وسیع کر دیا ہے۔ان کے اس گراں بار احسان کے آگے ہماری گردنیں غم ہیں۔اللهُمَّ صَلَّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَبَارِكَ وَسَلَّمْ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ