درثمین مع فرہنگ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 178 of 320

درثمین مع فرہنگ — Page 178

جبکہ ہم نے نور حق دیکھا ہے اپنی آنکھ سے جبکہ خود وحی خدا نے دی خبر یہ بار بار پھر یقیں کو چھوڑ کر ہم کیوں گمانوں پر چلیں خود کہو رویت ہے بہتر یا نقول پر غبار تفرقہ اسلام میں نفلوں کی کثرت سے ہوا جس سے ظاہر ہے کہ راو نقل ہے بے اعتبار تقل کی تھی اک خطا کاری مسیحا کی حیات جس سے دیں نصرانیت کا ہو گیا خدمت گزار صد ہزاراں آفتیں نازل ہوئیں اسلام پر ہو گئے شیطاں کے پچھلے گردن دیں پر سوار موت عیسی کی شہادت دی خدا نے صاف صاف پھر احادیث مخالف رکھتی ہیں کیا اعتبار گر گماں صحت کا ہو پھر قابل تاویل ہیں کیا حدیثوں کے لئے فرقاں پہ کر سکتے ہو واری وہ خدا جس نے نشانوں سے مجھے تمغہ دیا اب بھی وہ تائید فرقاں کر رہا ہے بار بار سر کو پیٹو آسماں سے اب کوئی آتا نہیں عمیر دنیا سے بھی اب ہے آگیا ہفتم سہزار لے کتب سابقہ اور احادیث صحیحہ سے ثابت ہے کہ عمر دنیا کی حضرت آدم علیہ اسلام سے سات ہزار برس تک ہے۔اسی کی طرف قرآن شریف اس آیت میں اشارہ فرماتا ہے کہ اِنَّ يَوْمَا عِنْدَ رَبِّكَ كَالْفِ سَنَةٍ مِمَّا تَعُدُّونَ یعنی خدا کا ایک دن تمھارے ہزار برس کے برابر ہے اور خدا تعالے نے میرے دل پر یہ الہام کیا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ تیک حضرت آدم سے اس قدر مدت بحساب قمری گذری تھی جو اس سورۃ کے حروف کی تعداد سے بباب ابھی معلوم ہوتی ہے اور اس کے رُو سے حضرت آدم سے اب ساتواں سہزار بحساب قمری ہے جو دنیا کے خاتمہ پر دلالت بقیہ اگلے صفحے پر 178