درثمین مع فرہنگ — Page 118
محاسن قرآن کریم ہے شکر رب عز و جل خارج از بیاں جس کی کلام سے ہمیں اس کا ملا نشاں وہ روشنی جو پاتے ہیں ہم اس کتاب میں ہوگی نہیں کبھی وه هزار آفتاب میں اُس سے ہمارا پاک دل وسینہ ہو گیا وہ اپنے منہ کا آپ ہی آئینہ ہو گیا اُس نے درخت دل کو معارف کا پھل دیا بر سینه شک سے وھو وھو دیا۔ہر دل بدل دیا اُس سے خُدا کا چہرہ نمودار ہو گیا شیطان کا مکرو وسوسہ بے کار ہو گیا وہ رہ جو ذات عزو جل کو دکھاتی ہے وه ره بو دل کو پاک و مطهر بناتی ہے 118