دُرِّثمین اُردو

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 60 of 195

دُرِّثمین اُردو — Page 60

مجھے کب خواب میں بھی تھی یہ اُمید کہ ہو گا میرے پر یہ فضل جاوید ملی یوسف کی عزت لیک بے قید نہ ہو تیرے کرم سے کوئی نومید مراد آئی ، گئی سب سب نامرادی فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي گا تری رحمت عجب ہے اے مرے یار تیرے فضلوں سے میرا گھر ہے گلزار غریقوں کو کرے اک دم میں تو پار جو ہو نومید تجھ سے، ہے وہ مُردار ہو آوارة وہ ہر دشت و وادی فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي ہوئے ہم تیرے آے قادر توانا ترے در کے ہوئے اور تجھ کو جانا ہمیں بس ہے تری درگہ پہ آنا مصیبت سے ہمیں ہر دم بچانا کہ تیرا نام ہے غفار و ہادی فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي دنیا میں ہے کس نے پکارا کہ پھر خالی گیا قسمت کا مارا تو پھر ہے کس قدر اس کو سہارا کہ جس کا تو ہی ہے سب سے پیارا ہوا میں تیرے فضلوں کا منادی فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي میں کیونکر رگن سکوں تیری عنایات ترے فضلوں سے پُر ہیں میرے دن رات