دُرِّثمین اُردو — Page 47
۴۷ خدا تعالیٰ کا شکر اور دعا بزبانِ حضرت اماں جان ہے عجب میرے خدا میرے پہ احساں تیرا کس طرح شکر کروں اے مرے سُلطاں تیرا ایک ذرہ بھی نہیں تو نے کیا مجھ سے فرق میرے اس جسم کا ہر ذرہ ہو قرباں تیرا سر سے پا تک ہیں الہی ترے احساں مجھ پر مجھ پہ برسا ہے سدا فضل کا باراں تیرا تو نے اس عاجزہ کو چار دئے ہیں لڑکے تیری بخشش ہے یہ اور فضل نمایاں تیرا پہلا فرزند ہے محمود، مبارک چوتھا دونوں کے بیچ بشیر اور شریفاں تیرا