دُرِّثمین اُردو — Page 16
۱۶ علامات المقربین خدا سے وہی لوگ کرتے ہیں پیار جو سب کچھ ہی کرتے ہیں اُس پر نثار اسی فکر میں رہتے ہیں روز و شب کہ راضی وہ دلدار ہوتا ہے کب؟ اُسے دے چکے مال و جاں بار بار ابھی خوف دل میں کہ ہیں نابکار لگاتے ہیں دل اپنا اُس پاک ނ وہی پاک جاتے ہیں اس خاک سے نشانِ آسمانی صفحه ۴۶ حاشیہ مطبوعہ۱۸۹۲ء 000