دُرِّثمین اُردو

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 112 of 195

دُرِّثمین اُردو — Page 112

۱۱۲ ایک دفعہ حضرت سیدہ نواب مبار کہ بیگم صاحبہ نے بچپن میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں عرض کی کہ ان کے بھائی صاحبزادہ مرزا مبارک احمد ( مرحوم ) ان سے ناراض ہو گئے ہیں اور کسی طرح راضی نہیں ہورہے۔حضور نے جو اس وقت ایک کتاب تصنیف فرما رہے تھے مندرجہ ذیل اشعار لکھ کر دئیے جو حضرت نواب مبارکہ بیگم نے صاحبزادہ صاحب کے سامنے پڑھ دیئے تو وہ خوش ہو گئے۔روایت حکیم دین محمد صاحب رجسٹر روایات جلد ۱۳ صفحه ۶۲ مبارک کو میں نے ستایا نہیں کبھی میرے دل میں یہ آیا نہیں میں بھائی کو کیونکر ستا سکتی ہوں وہ کیا میری اماں کا جایا نہیں الہی خطا کر دے میری معاف کہ تجھ بن تو ربّ البرایا نہیں! 000 الفضل ۷ جولائی ۱۹۴۳ء صفحہ ۳