دُرِّ عَدَن — Page 73
73 در عدن وو غیر مطبوعه اشعار حضرت سیدہ نواب مبار که بیگم صاحبہ اپنے ایک خط میں تحریر فرماتی ہیں: چند جستہ مزید دعائیہ اشعار جو یاد تھے یا کوئی پرزہ وغیرہ مل گیا ارسال ہیں۔] (1) [ ایک دعا جو 1941 ء میں طیبہ صدیقہ بیگم مسعود احمد خان اپنے لڑکے کی بیوی کو کہہ کر دی تھی۔میرے مولا کٹھن راستہ اس زندگانی کا ہے مرے ہر ہر قدم پر خود ره آسان پیدا کر تری نصرت سے ساری مشکلیں آسان ہو جائیں ہزاروں رحمتیں ہوں فضل کے سامان پیدا جو تیرے عاشقِ صادق ہوں، فخر آلِ احمد ہوں الہی نسل سے میری تو وہ انسان پیدا کر اس وقت ان کا پہلا بچہ ہونے کو تھا۔مودود احمد خان سلمہ تعالیٰ