دُرِّ عَدَن — Page 56
در عدن فحش گوئی اور نعرہ تکبیر ایک چشم دید و گوش شنید ہ منظر سے متا ثر ہو کر ) ہماری جان فدا سید الوراء کے لئے کبھی شمار ہیں اس شاہ دو سرا کے لئے بروئے کار ہے شیطاں نقاب برانداز ’بدی کو خوب ہے ہم کیوں کہیں ریا کے لئے ” طریق شرع نہیں اسوہ رسول نہیں مقام شرم ہے یہ غول اتقیا کیلئے نبی کے نام مقدس کی آڑ لے لے کر وفا کی شان دکھانے چلے جفا کے لئے جو رہن ہو چکی ابلیس کے خزانے میں وہ روح نذر شہنشاہ انبیاء کے لئے؟ دہان کھلتے ہی اڑتی ہے بوئے طاغوتی نہیں! یہ لب نہ ہمیں ذکر مصطفی کے لئے 56