دُرِّ عَدَن

by Other Authors

Page 48 of 126

دُرِّ عَدَن — Page 48

48 در عدن ہر ایک دکھ سے تم کو بچائے مرا خدا ہر ہر قدم پہ اس کی اعانت نصیب ہو ہر بس ایک درد ہو کہ رہو جس سے آشنا محبوب جاوداں کی محبت نصیب ہو وقت دل میں پیار سے یادِ خدا رہے لذت و سرور یہ جنت نصیب ہو تسخیر خلق خلق و محبت سے تم کرو ہر ایک سے خلوص و محبت نصیب ہو اقبال تاج سر“ ہو ترے سر کے تاج“ کا اس کو خدا و خلق کی خدمت نصیب ہو نکلیں تمہاری گود سے پل کر وہ حق پرست ہاتھوں سے جن کے دین کو نصرت نصیب ہو ایسی تمہاری گھر کے چراغوں کی ہو ضیاء عالم کو جن سے نور ہدایت نصیب ہو راضی ہوں تم سے میں۔میرا اللہ بھی رہے اس کی رضا کی تم کو مسرت نصیب ہو