دُرِّ عَدَن — Page 45
5 45 در عدن فغان در ولیش در فراق حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ و دیگر بزرگان قادیان] جو دور ہیں وہ پاس ہمارے کب آئیں گے دل جن کو ڈھونڈتا ہے وہ پیارے کب آئیں گے ہر دم لگی ہوئی ہے سرراہ پر نظر آخر ہماری آنکھوں کے تارے کب آئیں گے یارب ہمارے شاہ کی بستی اداس ہے اس تخت گاہ کے راج دلارے کب آئیں گے لب پر دعا ہے تیرے کرم پر نگاہ ہے عاشق ترے حبیب“ ہمارے کب آئیں گے جو سر کو خم کئے تری تقدیر کے حضور تیری رضا کو پا کے سدھارے کب آئیں گے کب راہ ان کی تیرے فرشتے کریں گے صاف کب ہوں گے واپسی کے اشارے؟ کب آئیں گے