دُرِّ عَدَن

by Other Authors

Page 19 of 126

دُرِّ عَدَن — Page 19

19 عورت ہونا تھی سخت خطا، تھے تجھ پر سارے جبر روا یہ جرم نہ بخشا جاتا تھا، تا مرگ سزائیں پاتی تھی گویا تو کنکر پتھر تھی، احساس نہ تھا جذبات نہ تھے تو ہین وہ اپنی یاد تو کر! ، ترکہ میں بانٹی جاتی تھی در عدن وہ رحمت عالم آتا ہے تیرا حامی ہو جاتا ہے تو بھی انساں کہلاتی ہے، سب حق تیرے دلواتا ہے ان ظلموں سے چھڑواتا ھے بھیج درود اس محسن پر تو دن میں سو سو بار مصطفی نبیوں پاک محمد مصطفیٰ نبیوں کا سردار صل على محمد (الفضل “ خاتم النبيين نمبر مورخہ ۱۲ جون ۱۹۲۸ء صفحه ۷۲،۷۱)