درثمین فارسی کے محاسن — Page 74
نور بقا آمد آفتاب محمد : پرده آن نور خاک آب محمد بست نقابی آب و خاک و گرنه : رتبه امکان نداشت تاب محمد (دیوان کامل) ان اقتباسات سے عیاں ہے کہ حضرت اقدس نے رسول کریم کی بے شمار خوبیوں میں سے جنہیں بیان کرتے آپ کبھی نہیں تھکتے۔جن خوبیوں کو سب سے زیادہ اجاگر کیا ہے۔وہ ہیں :۔(۱) ذات باری تعالیٰ سے آنحضرت کا عشق (۲) آنحضرت سے اللہ تعالیٰ کی محبت - (۳) آپ پر اللہ تعالیٰ کے فضلوں کی بارش (۴) اس فضلوں کی بارش سے آپ کا بنی نوع انسان کو متمتع کرنا۔ان سے بڑھ کر کوئی اور کمال انسان کے لئے متصور نہیں ہو سکتا۔چنانچہ دوسرے محاسن کے ساتھ ساتھ حضرت مسیح موعود ان بلند ترین محاسن کو ہمیشہ دہراتے رہے۔اچھی طرح غور فرمائیے۔ذات باری تعالیٰ کو سرور کائنات سے جو اعلیٰ درجہ کی الفت ہے۔ہمارا تخیل کبھی وہاں نہیں پہنچ سکتا۔اس نبی امی فداہ روحی کو خدا وند عالم سے جو عشق ہے ، اسے بیان کرنے سے الفاظ قاصر ہیں۔اس دو طرفہ تعلق محبت کی بنا پر اس ارحم الراحمین کی طرف سے آپ پر فضلوں کی جو بارش ہوئی وہ حد بیان سے باہر ہے۔پھر اس رحمتہ للعالمین مستی فصلوں کی اس بارش کو جس طرح بنی نوع انسان کے لئے وقف رکھا، وہ اپنی نظیر آپ ہے۔گویا خدا اور انسان کے درمیان برکات کی آمد کے لئے ایک میل بنا ہوا ہے۔یا یوں کہئے کہ اپنی رحمتوں کی ایک کشادہ نہر ہے، جو آسمان سے آپ کی وساطت سے زمین تک پہنچتی ہے۔یہ حقائق ہیں جو بار بار ے ترجمہ محمد کی سورج جیسی ہستی مستقل نورین کر آئی اور محمد کا پانی اورمٹی دوجود شہری اس نور کا پردہ ہے۔آپ نے پانی اور مٹی کا نقاب اوڑھا ہوا ہے ، ورنہ آپ کی چیک وجود اختیار کرنے کے امکان بہت بڑھ کر تی :