درثمین فارسی کے محاسن — Page 50
امام رسل پیشوائے سبیل : امین خندا مهبط جبرئیل شفیع الوری خواجه بعث ونشر به امام الهادی صدر دیوان حشر کلیمی که چرخ فلک طور اوست : ہمہ نور یا پرتو نور اوست تیجے کہ ناکردہ قرآن درست : کتب خانه چند ملت بشست چوعرمش بر آمیخت شمشیر بیم : بمعجزه میان قمر زد دو نیم چوصیتش در افواه دنیا فتاد : تزلزل در ایوان کسری فتاد بلا قامت لات بشکست نخورده با عزرانه دین آپ عزای بیرد شبه بر نشست از فلک در گذشت به تمکین و جاه از ملک برگذشت چنان گرم در تیر قربت براند که بر سدره جبریل از و بازمانده دپوستان طن) ہے : رسولوں کا امام اور راہ (ندا) کا ہادی ، خدا کا اعتباری بندہ اور جبرئیل کے اترنے کی جگہ۔تمام دنیا کی شفاعت کرنے والا، قیامت کے دن کا سردار، ہدایت کا امام اور روز حشر کی محفل کا صدر۔ایسا کلیم جس کا طور عرش الہی ہے۔تمام روشنیاں اسی کی روشنی کا انعکاس ہیں۔ایسا یتیم جسے پڑھنا بھی نہیں سیکھا تھا۔اس نے کئی قوموں کے کتب خانے بے کار کر دئے۔جب آپ کے ارادہ کی پختگی نے خوفناک تلوار بلند کی تو آپ نے انگشت مبارک سے چاند کو دو ٹکڑے کر دیا۔جب آپ کی ولادت کا چرچا دنیا کی زبانوں پر ہوا تو کسی کا محل لرزنے لگا۔آپ نے لا (یعنی لا إِلهَ إِلَّا الله) کہا کہ لات کے ثبت کو پاش پاش کر دیا۔اور اپنے دین کی سرفرازی کے ذریعہ عربی بہت کی عزت علیا میٹ کر دی۔ایک رات سوار ہو کہ آسمانوں سے بھی اوپر چلے گئے۔اور قدر و منزلت میں فرشتوں سے بھی بڑھ گئے۔آپ نے قربت کے میدان میں اتنی تیزی سے گھوڑا دوڑایا کہ سدرۃ المنتی پر جبرئیل بھی آپ سے پیچھے رہ گیا ہے