درثمین فارسی کے محاسن — Page 16
چنانچہ حضرت مسیح موعود اس مؤخر الذکر جماعت کے امام ہیں۔آپ نے اپنے خداداد ملکہ کو صرف تبلیغ اور تجدید دین تک محدود رکھا۔آپ نے اگر کسی کی مدح بھی کی تو محض اس کی خدمات دین کے لئے۔آپ کے کلام کا مطالعہ کرنے سے یوں معلوم ہوتا ہے۔کہ آپ کے قلب مطہر میں پاکیزہ جذبات کا ایک بحر مواج موجود ہے۔جو بے اختیار آپ کی نوک قلم سے یہ کہ تمام دنیا کو سیراب کر رہا ہے اور تا قیامت سیراب کرتا رہے گا۔آپ کے کلام میں تصنع اور بناوٹ کا کوئی شائبہ تک نہیں لفظ لفظ اخلاص اور راستی پر مبنی ہے۔