دنیائے مذہب کے سنسنی خیز انکشافات — Page 11
الزام نمبر ۳ مرزا غلام احمد قادیانی کا دعوی ہے کہ وہ نعوذ باللہ محمد رسول اللہ ہے۔چنانچہ ملاحظہ ہو : محمد رسول اللہ والذین معہ اشداء على الكفار رحما بينهم اسی وحی الہی میں میرا نام محمد رکھا گیا اور رسول بھی : ایک غلطی کا ازالہ ) جواب : یہ الزام فتنہ انگیزی کے سوا کچھ نہیں، کیونکہ حضرت بانی سلسلہ کے ان الفاظ میں قرانی آیت کا ذکر نہیں، اپنے الہام کا ذکر ہے۔جو اس حدیث نبوی کی تصدیق ہے۔کہ امام مہدی کا نام محمد ہوگا ہے اور یہ تو ظاہر ہی ہے۔کہ مفسرین اُمت نے ہوالذی ارسل رسولہ کا مصداق مسیح موعود و مہدی موعود کو ٹھہرایا ہے ہے حضرت بانی سلسلہ احمدیہ نے خود بھی اس عقیدہ کا اعلان فرمایا ہے کہ آیت قرآنی میں آپ کے آقا و پیشوا محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم ہی کی ذات مقدس ہے ، چنانچہ اے مشکوۃ باب خروج المهدی و بحار الانوار جلد صفحه ۲۰۲ که این تدویر زیر آیت بالا تفسیر حسینی مترجم اردو جلد ۱ صفحه ۵۳۸ سوره صف