احمدیت نے دنیا کو کیا دیا؟

by Other Authors

Page 62 of 64

احمدیت نے دنیا کو کیا دیا؟ — Page 62

62 مولا نا رحمت علی صاحب کا واقعہ بہت مشہور ہے۔انڈونیشیا میں ان کے لکڑی کے مکان کے قریب آگ لگ گئی اور خطرہ تھا کہ آگ ان کے مکان کو جلا کر خاکستر کر دے گی۔آپ مومنانہ استقامت سے وہاں ٹھہرے رہے اور دعا کرتے ہوئے لوگوں سے فرمایا کہ یہ آگ مجھے اور میرے مکان کو ہرگز نقصان نہیں پہنچائے گی کیونکہ میں اس مسیح کا ادنی غلام ہوں جس کو خدا نے وعدہ دیا تھا کہ آگ سے نہیں مت ڈراؤ۔آگ ہماری غلام بلکہ غلاموں کی غلام ہے۔اللہ تعالیٰ کی قدرت دیکھئے ، اچانک بادل امڈ آئے اور موسلا دھار بارش نے آگ کو ٹھنڈا کر دیا۔دنیا نے دیکھا کہ واقعی وہ آگ مسیح زماں کے غلام کی غلام بن گئی ! روح پرور یادیں از مولوی محمد صدیق امرتسری صفحه ۶۴ بحواله الفضل ۹ دسمبر ۱۹۳۸ ) حضرت مفتی محمد صادق صاحب رضی اللہ عنہ ۱۹۱۷ میں انگلستان جانے کے لئے روانہ ہوئے۔جنگ عظیم کی وجہ سے سمندری سفر بہت خطرناک تھا۔راستہ میں جہاز کے کپتان نے اعلان کیا کہ جہاز جرمن جہازوں کی زد میں ہے اور معلوم نہیں کب ان کے نشانے سے ڈوب جائے۔مسافر یہ بات سن کر سخت خوفزدہ ہوئے۔مفتی صاحب نے بہت درد سے دعا کی۔رات آپ نے خواب میں ایک فرشتہ کو یہ کہتے سنا: صادق ! یقین کرو یہ جہاز سلامت پہنچے گا۔آپ نے یہ خوشخبری اسی وقت مسافروں کو سنا دی۔حالات بہت خطر ناک تھے۔اردگرد کے جہاز تباہ ہوتے رہے اور ان کی لکڑیاں سمندر میں تیرتی دیکھی گئیں لیکن مفتی صاحب والا جہاز بحفاظت منزل مقصود پر پہنچ گیا۔(بحوالہ صادق بیتی حصہ اوّل مرتبہ مشتاق انگر لکھنوی صفحه ۲۱، ۲۲) حضرت مولانا غلام رسول صاحب را جیکی بھاگل پور میں ایک تبلیغی جلسہ کے لئے گئے۔