دُختِ کرام

by Other Authors

Page 68 of 497

دُختِ کرام — Page 68

ង។ یہ جو پنج۔۔۔۔کا لفظ تھا۔مبارک احمد کے فوت ہو جانے پر عزیزہ امتہ الحفیظ ہوتی نہ ہوتی تو ایک مخالف کہ سکتا تھا کہ بتاؤ اب پنج کون ہیں سوخدا کے فضل سے پنچ کے عدد کی صداقت کو بحال رکھنے کے لیے خدا کی طرف سے عزیزہ مکرمہ کا وجود مبارک کے قائمقام ظہور میں لایا گیا۔پس عزیزہ امتہ الحفیظ کا وجود حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کے نشانوں میں سے ایک نشان ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔خونی لعين رأتيتني قبل وفي تحفہ بغداد ) اور طوبى ايمن عَرَفَنِى اَدْ عَرَفَ مَنْ عَرَفَتِي (خطبہ العامیہ ) مبارک ہے وہ جس نے مجھ کو دیکھا اور مبارک ہے وہ جس نے مجھے پہچانا یا میرے پہچاننے والے کو پہچانا یہ بہت ہی بڑی سعادت ہے ایک وقت آتے گا جبکہ لوگ حضرت مسیح موعود کے راصحاب کو تلاش کریں گے۔اور یہ التجا کریں گے کہ کاش ہمیں حضرت مسیح موعود کو دیکھنے والا ہی کوئی دکھائی دے ایک وقت آئے گا جس وقت بادشاہ کہیں گے کہ کاش ہم مفلس ہوتے تنگ دست اور محتاج ہوتے مگر حضرت مسیح موجود کے چہرہ پر نظر ڈالنے کا موقع پالیتے ، اور ہم حضر مسیح موعود کے (اصحاب) میں شامل ہوتے اور وہ بادشاہ جو اس سلسلہ میں آنے والے ہیں اس بات پر رشک کریں گے کہ کاش ہمیں یہ تخت حکومت اور سلطنت نہ ملتی مگر مسیح موعود کے در کی گدائی حاصل ہو جاتی۔وہ نہایت حسرت سے اس طرح کہیں گے ، لیکن ان باتوں کو نہ پاسکیں گے لیکن کیا آپ لوگ کچھ کم درجہ رکھتے ہیں ؟ نہیں بلکہ آپ کا درجہ تو یہ ہے سے