دُختِ کرام

by Other Authors

Page 54 of 497

دُختِ کرام — Page 54

۴۲ اور میاں شریف احمد صاحب کو قابل عزت سمجھتا ہوں اور مجھ کو ان کا ادب ہے۔اسی طرح مجھ کو تمہاری والدہ اور امتہ الحفیظ کا ادب ہے بلکہ مجھے کو سلام منظفر احمد - ناصر احمد اور ناصرہ اور منصور احمد و ظفراحمد کا ادب ہے اور پھر چونکہ بیوی خاوند کا رشتہ نازک ہے اور الرجال قوامون على النساء کی تعمیل بھی مجھ پر ضروری ہے اس لیے میں ادب اور عزت کے ساتھ اس کی بھی حتی الوسع تعمیل کرتا ہوں پس اگر یہی طرز تم بھی برت سکو تو پھر اگر تمہاری منشاء ہو تو میں اس کی تحریک بعد استخارہ کروں ورنہ ان پاک وجودوں کی طرف خیال لے جانا بھی گناہ ہے اور تم بھی استخارہ کرو راقم محمد علی خان سلسلہ جنبانی حضرت نواب صاحب نے ذیل کے عریضہ کے ذریعہ سلسلہ جنبانی کا آغاز کیا۔دار السلام ، امتی اند ستیدی حضرت خلیفہ اسیح الثانی فضل عمر محرم معظم علیکم اللہ تعالیٰ رسیدی حضرت اماں جان مکرمہ معظمہ سلمها اللہ تعالیٰ السلام علیکم ! عرصہ سے خاکسار کو خیال تھا کہ اپنے کسی لڑکے کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی فرزندی میں دوں مگر حالات زمانہ اور لڑکوں کی