دُختِ کرام

by Other Authors

Page 476 of 497

دُختِ کرام — Page 476

۴۶۴ خلوص دل کو ان کی پاک فطرت نے جلا دی تھی خُدا نے خود عطا کی تھی انہیں چہرے کی تابانی وہ تھیں جس گور کی پروردہ اس کی بات ہی کیا ہے ملا تھا گھر کا بھی ماحول نورانی و روحانی ہمہ شفقت، ہمہ برکت ، ہمہ ہمدردی انسان خرد افزا، خیال انگیز ان کا جذب ایمانی خداوندا نسیم افسردہ دل تو ہے مگر اس کو یقیں ہے تیری رحمت کا کرم ہے تیرا لافانی