دُختِ کرام

by Other Authors

Page 473 of 497

دُختِ کرام — Page 473

۴۶۱ لازم بھی ایسے ہوتے ہیں جنہیں ریٹا ئرمنٹ کے بعد پنشن ملتی رہتی ہے بعد میں مجھے معلوم ہوا کہ اور بھی کئی خادموں کی اب بھی مالی مدد ہوتی رہتی ہے۔میری بڑی بیٹی عزیزہ سلیم منور حال لندن کی شادی کے موقع پر حضرت بگیم صاحبہ کی چھوٹی صاجزادی عزیزہ محترمہ فوزیہ بیگم صاحبہ کی اس تقریب میں شرکت اور ان سے دعا کرانے کی یہی وجہ تھی کہ عالیہ کا اس خاندان سے خاص تعلق تھا عزیز المکرم نواب زاده عباس احمد خان صاحب سے تو میری دلی عقیدت ہے حرف آخر کے طور پر میں اپنی ایک خواب عرض کرتا ہوں۔میں نے خواب میں دکھیا کر میں حضرت بیگم صاحبہ سے باتیں کر رہا ہوں آنحترمہ مجھ سے کچھ شکوہ فرما دی ہیں۔میں نے انہیں امی جان کہہ کر مخاطب کیا اور کہا کہ میں تو آپ کو کبھی بھول ہی نہیں سکتا بلکہ ہمیشہ یاد کرتا رہتا ہوں آپ دونوں اور آپ کی ساری اولاد دعا کرتا رہتا ہوں۔میں نے دیکھا آپ میری طرف آرہی ہیں اور میں بھی آگے بڑھا آپ نے اپنا دست شفقت میرے سر پر رکھا اور میں بیدار ہو گیا۔الحمد للہ علی ذالک۔کے لیے ہمیشہ