دُختِ کرام — Page 467
۴۵۵ مل گئے اور قریشی صاحب کو میاں احمد الدین صاحب زرگر خریدنے والے مل گئے۔آپ نے یہ فقرہ بطور مزاج فرمایا۔مگر میں دل میں شرمسار تھا۔کہ اگر رقم وعدہ پر نہ ملی توکیا ہو گا۔ہوسکتا ہے کہ کسی فوری ضرورت کے ماتحت رقم درکار ہو۔مگر الحمد للہ کہ میاں احمد الدین صاحب نے جاتے ہی بذریعہ تامر منی آرڈر رو پید ارسال کر دیا۔اسی طرح بسا اوقات بعض سکتے میلے ہو جاتے تو حضرت اماں جان مجھے دیتیں کہ انہیں زیور دھونے والی ریت سے چپکا کر لاؤ چھکتے ہوتے تھے دیکھ کر حضرت سیدہ موصوفہ بہت خوش ہو تیں۔ہوتیں -4 محرم خواجہ محمد عبد اللہ صاحب سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی سے محمدعبداللہ لکھتے ہیں :- حضرت دخت کرام مادر مهربان صاحبزادی امتہ الحفیظ بیگم صاحبه زخدا تعالیٰ کی بے انتہا ر حمتیں آپ پر نازل ہوں) کی خدمت میں دعا کے لیے خطوط لکھتا تھا۔آپ از راہ شفقت مادرانہ اس ناچیز کے خطوط کا جواب عنایت فرمائیں۔اللہ تعالی آپ کو جنت الفردوس میں اپنے پیاروں سے کے قرب میں جگہ عطا فرمائے۔آمین بہت سے خطوط میں سے اس وقت دو شفقت نامے مل سکے ہیں جو بھجوا رہا ہوں آپ کا وجود ہم سب کے لیے سراپا شفقت تھا۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل وکرم سے اس کمی کو پورا فرماتے۔آمین