دُختِ کرام

by Other Authors

Page 443 of 497

دُختِ کرام — Page 443

۴۳۱ ہسپتال میں چیک اپ کروانا تھا ر لیڈی ولنگٹن ہسپتال زمانہ امراض کا ہسپتال ہے، لیکن علاج مرد ڈاکٹر بھی کرتے ہیں ) میرے والد صاحب مرحوم نے اپنے انگریز سرجن سے کہا کہ پردہ دار خاتون ہیں اور ہمارے۔مسیح موعود علیہ السلام کی بیٹی اور ایک نواب کی بیوی ہیں۔میں نے ان کو مرد ڈاکٹر سے چیک اپ نہیں کروانا۔بلکہ لیڈی ڈاکٹر چیک کرے۔چنانچہ حضرت سیدہ کو لیڈی ڈاکٹر نے چیک اپ کیا۔چیک اپ کے بعد والد صاحب مرحوم نے حضرت بیگم صاحبہ کو سارا ہسپتال دکھایا۔تو حضرت اماں جان فرمانے لگیں۔غلام مصطفیٰ نے اپنی بہن کو سارا ہسپتال دکھایا ہے۔میں اس وقت بہت چھوٹی تھی۔اور قادیان میں پانچویں کلاس میں پڑھتی تھی۔مجھے یہ باتیں میری والدہ صاحبہ نے بتائیں۔اس کے بعد ربوہ میں حضرت بیگم صاحبہ کی کو ھٹی ہمارے گھر کے نزدیک دارالصدر میں بنی اس طرح وہ ہماری پڑوسی بھی تھیں۔اکثر ان سے ملاقات ہوتی رہتی تھی۔پھر میرے بھانجے عزیزم راجہ عبدالمالک کا رشتہ حضرت بیگم صاحبہ کی نواسی بگمت بنت مکرم کرنل صاجزادہ مرزا او د احمد صاحب مرحوم سے نے ہو گیا۔جب یہ با برکت رشتہ داری اس مبارک خاندان سے ہوئی تو بے تکلفی کچھ بڑھ گئی۔چنانچہ ایک دن فرمانے لگیں کہ ڈاکٹر صاحب نے مجھے لیڈی ولنگٹن ہسپتال میں مرد ڈاکٹر سے نہیں دکھوایا تھا بلکہ لیڈی ڈاکٹر سے چیک اپ کروایا تھا۔مجھے ڈاکٹرھا ہے کی یہ بات بہت اچھی لگی۔پھر ہسپتال دیکھنے کا بھی ذکر کیا میرے ساتھ