دُختِ کرام

by Other Authors

Page 408 of 497

دُختِ کرام — Page 408

۳۹۶ لیے آنکھ لگ گئی تھی۔اب دیکھیں کہاں کو بھی اور کہاں سڑک کا آخری موڑ کافی فاصلہ ہے۔مجھے یہ سن کر احساس ہوا کہ وہ آواز ٹھیک ہی تھی جس کوئیں و ہم سمجھ کر واپس چلی گئی۔میری ایک بیٹی ڈاکٹر ہے اس نے آرمی میں سروس کے لیے اپیلاتی (APPLY ) کیا ہوا تھا۔میں نے آپ کی خدمت میں دُعا کے لیے عرض کیا۔بظاہر کامیابی کی کوئی امید نہ تھی۔کیونکہ فارم پر احمدی لکھا ہوا تھا۔میٹی اکثر کہتی کہ مجھے تو آرمی والے کبھی نہیں بلائیں گے۔میں اس کو بھی دعا کے لیے کہتی۔خدا تعالیٰ نے آپ کی دعاؤں سے ایسا فضل فرمایا کہ عزیزہ نے انٹرویو اور پرچے میں بہت اچھے نمبر لے کر نمایاں کامیابی حاصل کی اس کو منتخب کر لیا گیا میں نے حضرت بیگم صاحبہ سے ذکر کیا تو آپ کی آنکھوں میں خوشی سے آنسو آگئے اور رفت بھری آواز میں فرمایا۔بیٹی کو کہنا کہ وہ ہمیشہ احمدیت کو ہر جگہ مقدم رکھے اور کہیں بھی کسی موقع پر احمدیت کو نہ چھپاتے اور نہ گھبراتے اللہ تعالٰی اسی طرح اس کی ہر جگہ مدد فرمائے گا۔میں جب بھی حضرت بیگم صاحبہ کو ملنے جاتی تو آپ کی صحت کے لیے دھا کر کے جاتی اکثر ایسا ہوتا کہ آپ کی طبیعت بہت اچھی ہوتی اور آپ ہشاش بشاش میں، لیکن کبھی کبھار ایسا بھی ہوا کہ طبیعت خراب ہوتی۔اسی طرح ایک دن آپ کی طبیعت کافی خراب تھی لیکن پھر بھی آپ نے اندر بلا لیا اور مجھے بتایا کہ میں تین دن بے ہوش رہی ہوں مجھے کچھ ہوش نہ تھا کہ گھر میں کون آیا ہے کون گیا۔اس وقت بھی آپ کو نظامت