دُختِ کرام — Page 385
۳۷۳ اور اس کے ننھے منے ہاتھوں میں لفافہ تھما دیا اور بہت دھاتیں دیں۔ایک دفعہ الائچی کے بارہ میں اپنی پسندیدگی کا اظہار فرمایا اور مجھے بھی کچھ الا تمہیں عطا کیں۔جب میرے داماد کو آپ کی اس پسندیدگی کا علم ہوا تو انہوں نے آپ کی خدمت میں عمدہ الا بچیوں کا تحفہ بھجوایا جنھیں آپ نے بہت پسند فرمایا ہر خوشی کے موقع پر خاکسارہ کو یاد فرمائیں اور تبرکات سے نوازتیں۔اس طرح ہر موسم کی چیز خصوصیت سے گھر بھجوائیں اور جب بھی خاکسارہ کو آپ کی خدمت میں کسی تحفہ یا نذرانہ پیش کرنے کا موقع تھا۔تو فرماتیں تم نے کیوں یہ یف کی ہے کبھی کبھار جب کسی کام کے سلسلہ میں بلوا نہیں تو اس کام کی انجام رہی پر بے حد روحانی خوشی ہوتی۔آپ کی خادمہ ہاجرہ کی آنکھوں کا جب اپریشن ہوا۔تو مجھے ان کی تیمار داری کی ڈیوٹی سو پینی۔آپ کو اپنی اولاد سے بہت محبت تھی اور اپنی چھوٹی بیٹی محترمہ فوزیہ صاحبہ کے متعلق اکثر فرما ہیں کہ جس قدر یہ میری لاڈلی ہے اسی قدر اس پر امتحانات آتے ہیں۔اس گفتگو پر اکثر آپ کی آنکھیں ڈبڈبا جاتیں اور او از گلوگیر ہو جاتی۔حضرت سیدہ بیگم صاحبہ نے اپنی شدید بیماری میں مجھے کئی بار یاد فرمایا۔اللہ اللہ کیسی شفیق ہستی تھیں ایک مادر مهربان کی طرح جو اپنے سینے میں ساری جماعت کا درد سمیٹے ہوئے تھیں۔شب و روز تڑپ تڑپ کر خدا کے حضور دعائیں کرنے والی یہ عظیم محسن و غمگسار روحانی ماں آج ہم