دُختِ کرام

by Other Authors

Page 383 of 497

دُختِ کرام — Page 383

۳۷۱ برکت بخشی کہ آپ کی محبت و شفقت ماں کی محبت کا روپ دھار گئی۔آپ کے قرب میں رہائش رکھنے کی وجہ سے اکثر آپ کے پاس آنے جانے کے قیمتی مواقع ملے آپ کی ایمان افروز باتیں سننے اور آپ کی پاک محبت سے مستفیض ہونے کی سعادت نصیب ہوئی۔اپنی والدہ صاحبہ کی وفات کے بعد میں جب آپ کی خدمت میں حاضر ہوئی تو آپ نے فرمایا طاہرہ ! آج سے تم مجھے اپنی ماں سمجھنا۔آپ کے یہ محبت بھرے اور زندگی بخش کلمات میرے دل کی گہرائیوں میں اُتر گئے اور پھر آپ کی محبت و شفقت قدم قدم پر میری ہمت اور ڈھارس بندھاتی رہی۔جب بھی کسی قسم کی پریشانی یا دھانی تشنگی محسوس ہوتی تو آپ کی خدمت اقدس میں حاضر ہو کر دعا کی درخواست کرنے پر سب تکلیف و پریشانی دور ہو جاتی کتی بار آپ کو دبانے کی بھی توفیق ملی۔یہ سب آپ کی ذرہ نوازی تھی۔وگرنہ ہم جیسے عاجز اور کمزور انسان کہاں اتنے مقدس وجودوں کی خدمت کا حق ادا کرنے کی اہمیت رکھتے ہیں۔ملاقاتوں کے دوران کئی دفعہ بے تکلفی سے اپنے سسرال اور مالیر کوٹلہ کے دلچسپ اور نصیحت آموز واقعات بیان فرمائیں ، حضرت نواب صاحب کے بارہ میں ایک دفعہ یہ خاص بات بیان فرمائی کہ آپ اپنے آپ کو نواب کہلانا پسند نہیں فرماتے تھے بلکہ اپنے آپ کو نا کہ ماری کی حالت میں رکھنا پسند فرماتے۔آپ دینی امور کی خاص نگرانی فرماتی تھیں۔آپ کے ہاں پر دو کی بہت پابندی کرائی جاتی تھی۔خاکسارہ نے ایک دفعہ آپ سے پوچھا کہ حضرت مسیح موعود