دُختِ کرام

by Other Authors

Page 22 of 497

دُختِ کرام — Page 22

۲۲ دعاؤں کو بھی اسی طرح شرف قبولیت بخشا جس طرح حضور کی دوسری ساری دعائیں مستجاب ہوتیں جن کا شمار مکن نہیں اور اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ " خدا کے مقبولوں میں قبولیت کے نمونے اور علامات پائی جاتی ہیں ؟ (حقیقة الوحی و تذکره ص ) مستجاب دعاؤں کا فیضان اور یہ حضور کی مستجاب دعاؤں کا ہی فیضان ہے کہ آپ کی ساری اولاد نے اپنے آپ کو مبشر و مظہر ذریت طیبہ کا اہل ثابت کیا۔اور وہ سب کچھ پایا جو حضور نے ان کے لیے اللہ تعالیٰ سے طلب کیا تھا۔اور ان میں حضرت سیدہ مرحومہ بھی شامل تھیں وگرنہ بظا ہر حالات تو حضور کی وفات کے وقت گھر روپے پیسے سے بالکل خالی تھا، لیکن آسمان پر دعاؤں کا ایک بہت بڑا خزانہ اس ذریت طیبہ کے لیے حضرت مسیح موعود علیہ اسلام چھوڑ گئے تھے جس کا تذکرہ حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب نے یوں فرمایا ہے :- حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دعاؤں کی قبولیت کے نشان تو بے شمار ہیں جن کے ذکر سے آپ کی کتابیں بھری پڑی ہیں۔اور ہزاروں لاکھوں لوگ ان کے گواہ ہیں مگر میں اس جگہ صرف ایک واقعہ کا ذکر کرتا ہوں۔جب