دُختِ کرام

by Other Authors

Page 277 of 497

دُختِ کرام — Page 277

۲۶۵ اللہ تعالیٰ کا خوف محبت اور اس پر یقین کامل کمزور سے کمزور کی اصلاح کر دے گا۔۔۔۔۔۔میرے مرنے کے بعد میری تمام چابیاں عزیزہ طیبہ بیگم اور عزیز عباس احمد خان فوراً سنبھال لیں۔یہ میری وصیت ہے۔میرے اور ان کے ابا کے کاغذات وہ کرہ بند کر کے اطمینان سے ایک ایک کاغذ چیک کریں۔بے شک سب بہن بھائی اکٹھے بیٹھیں مگر یہ کام ان کے سپرد کرتی ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔باقی سامان میرے پاس کوئی خاص نہیں۔ٹوٹا پھوٹا سامان شاید نکلے جس کو ضرورت ہونے لے ورنہ سب بانٹ میں جیسا کہ اللہ کا حکم ہے۔۔۔۔۔۔۔تبرکات حضرت مسیح موعود علیہ السلام اوپر کے سٹور میں ایک سیاہ بکس میں ہیں پاس۔ہی سفید ٹرنک حضرت اماں جان کے چند پھٹے پرانے کپڑوں کا ہے تبرکات بذریعہ قرعہ اندازی یا انصاف سے سب میں تقسیم ہوں۔عزیزم عباس احمد خان اپنے حصہ سے ایک قمیص ٹھنڈے خاصے لٹھے کا لے چکے ہیں وہ وضع کر لیا جائے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دعا کر کے دی ہوئی دونی میرے کیش کمیس میں ایک گوٹھ کی تھیلی میں ٹمین کی ڈبیہ اور اس ڈبیہ میں چڑے میں سلی پڑی ہے۔یہ قرعہ اندازی پر دی جائے۔میرا دل تو چاہتا تھا کہ حضرت ہے۔۔۔۔۔