دُختِ کرام — Page 234
۲۲۲ حضرت باجی جان کی یاد میں حضرت سیدہ بشری بیگم صاحبه مهر آیا حرم حضرت خلیفتہ اسیح الثانی نے حضرت سیدہ وخت کرام کی حسین یادوں کو اس طرح شیر و قلم فرمایا :- ہم لوگ حضرت ابا جان کے ساتھ آپ کی سروس کے دوران عموماً قادیان سے باہر رہا کرتے تھے صرف جلسہ کے ایام میں دو چار روز گزار کر جلد واپس چلے جاتے۔جہاں تک میری یاد داشت کام کرتی ہے رجبکہ ہم صرف دونوں بہنیں ہی تھیں ، جب پہلی دفعہ باجی جان کے دعوت نامے پر ہم آپ کے ہاں دار السلام گئے تھے تو باجی جان نے حضرت پھو بھی جان مرحومہ (حضرت سیدہ ام طاہر احمد صاحبہ) کو مخاطب کر کے فرمایا۔مریم یہ ہیں آپ کی دونوں بھتیجیاں جن کا ذکر آپ اکثر کیا کرتی تھیں ؟ آپ نے مجھے سے کیوں نہ ملایا ؟ اور یہ چھپا کر رکھی ہوئی تھیں۔پھوپھی جان نے مسکرا کر فرمایا۔میں نے نہیں چھپائی ہوتی تھیں۔بھائی (میرے ابا جان) سروس کی وجہ سے ہمیشہ باہر ہی ہوتے ہیں اور سروس بھی فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کی ہے ان کو جب دسمبر کی چھٹیاں ہوتی ہیں تو جلسہ اینڈ کرنے آتے ہیں جلسہ کے معاً بعد واپسی ہو جاتی ہے اور جلسہ کے ایام میں مصروفیت ہوتی ہے اس لیے میرے لیے ان بچیوں کو ملانا یا متعارف کروانا ناممکن ہو کر رہ جاتا ہے۔اس دوران نماز کا وقت ہوگیا۔تو ہم دونوں بہنیں نماز کے لیے