دُختِ کرام

by Other Authors

Page 212 of 497

دُختِ کرام — Page 212

٢٠٠ سامنے نمایاں طور پر لانا چاہتا تھا کہ نور سے نور لینا اور نور بننا خلا کو محسوس کرنا لیکن دوسروں کے لیے ایسا نمونہ بن جاتا کہ وہ خلا محسوس نہ کریں اور ایک نور کو لے کر دوسروں تک پہنچانا اس کی طرف توجہ کریں اور بجائے اس کے کہ کھوتے ہوئے کی طرف اپنی ساری توجہ مبذول کریں جو حاصل ہو سکتا ہے اس کی طرف توجہ مبذول کریں۔۔۔۔۔بعض وجودوں کو آنجھیں تو سا کرتی ہیں حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کی ایسی ہی شان تھی باوجود اس کے کہ آپ کو اسوہ قرار دیا گیا۔باوجود اس کے کہ یہ یقین دہانی کروائی گئی کہ یہ نور باقی رہنے والا نور ہے اس کے ساتھ ساری روشنی نہیں چلی جائے گی تم جانتے ہو یہ نور تمہارے گھروں میں چپک رہا ہے تمہارے سینوں میں چمک رہا ہے اس یقین دہانی کے باوجود اسوہ قرار دینے کے باوجود جب حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم جدا ہوئے تو آنکھیں ویران ہو گئیں ایسے ایسے دردناک مناظر دیکھنے میں آتے ہیں کہ یوں معلوم ہوتا ہے که ساری دنیا صحابہ پر اندھیر ہوگئی۔حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ نے انتہائی درد کی آواز بلند کی بے ساختہ ان کے سینے سے ایک ایسی چیخ نکلی جو اپنی ذات میں ایک دائمی چینخ بن گئی ہے