دُختِ کرام — Page 178
144 تشریف لائی تھیں۔میں آپ کو سیر کرانے کے لیے روزانہ لے جانے کا شرف حاصل کرتا تھا۔ایک دفعہ جب میں انہیں LUD GATE لے گیا۔اور نے عرض کیا کہ احادیث میں آیا ہے کہ مسیح اور دقبال کی آخری جنگ باب الله میں ہوگی۔اور حضرت خلیفہ ایسیح الثانی نے LUD GATE کو باب اللہ قرار دیا ہے تو آپ نے بے ساختہ فرمایا کہ ہاں میں وہ جنگ لڑی جائے گی پھر فرمایا ، تم نے خود کیا کہ اس جگہ جنگ سے کیا مراد ہے، میں نے عرض کیا مجھے تو معلوم نہیں۔تو آپ نے فرمایا کہ وہ دیکھو۔عین LUD GATE کے ساتھ والی بلڈنگ پر لکھا ہے۔INTERNATIONAL BIBLE THE SOCIETY OF GREAT BRITAIN پھر فرمایا کہ ہماری آخری جنگ عیسائیت سے ہوئی تھی اور بائیل سو سائٹی کا کام عیسائیت کی اشاعت ہے اس لیے اس میں اس طرف اشارہ تھا۔حضرت بیگم صاحبہ کو سلیمہ اور میرے تمام بچوں سے بے حد محبت تھی۔سلیمہ سے بہت شفقت اور پیار سے ملتیں تھیں۔آپ ایک مادر مهربان سے محروم ہو گئے ہیں لیکن ان کی دعائیں آپ کے لیے انشاء اللہ ایک ذخیرہ کا کام دیں گی سلیمہ بھی السلام علیکم عرض کر رہی ہے میرے ساتھ اظہار افسوس میں شریک ہیں۔محترمہ بیگم صاحب عزیزان فاروق اور فرخ کو مارا سلام دیں۔والسلام خاکسار خادم بشیر احمد رفیق 52,SMEATON RD-LONDON S۔W۔18