دُختِ کرام

by Other Authors

Page 6 of 497

دُختِ کرام — Page 6

اور قال الرسول پر عمل پیرا ر ہے اور انہوں نے ہر حال میں اللہ تعالیٰ کی رضا یہ پر راضی رہتے ہوتے اپنی زندگی گزاری اور ہر آن اس کا شکر ادا کرتے رہے اور اپنے اخلاق و کردار کے بے حد حسین نقوش دلوں پر تقسیم کر گئے وہ بھی اسی ذیل میں آتے ہیں کہ ہم ان کے نمونوں کو اپنا میں ان کی زندگی کے حالات کا بغور مطالعہ کریں اور اپنی آئندہ نسلوں کو ان کے ادمان حمیدہ اور اخلاق عالیہ سے آگاہ کریں تاکہ ہم بھی ان بے شمار انعامات وافضال سے حصہ پاسکیں جو ان بزرگوں پر اللہ تعالیٰ نے گئے۔بلاشبہ ان صاحب کر دار بزرگوں کی برکتوں کے حصول کا سب سے بڑا ذریعہ یہی ہے کہ ہم خلوص دل کے ساتھ ان کے نقش قدم پر چلنے کی بھر پور سعی کریں۔حضرت سیدہ نواب امتها الحفیظ بیگم صاحبہ کی سیرت و سوانح بھی اسی غرض کے ساتھ جمع کرنے کی سعی کی گئی ہے کہ تاسیح پاک علیہ السلام کے اس جگر گوشہ کی زندگی کی جھلکیاں پیش کی جاسکیں۔سیرت و سوانح سے متعلق سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریر کا ایک حوالہ اس جگہ ضروری ہے کہ اس تحریر میں سیرت و سوانح سے متعلق حضور نے شرح وبسط سے روشنی ڈالی ہے۔سیرت و سوانح سے متعلق سید نا حضرت مسیح موعود کی ایک تحریر یہ بات ظاہر ہے کہ جب تک کسی شخص کے سوانح کا پورا نقشہ کھینچ کر نہ دکھایا جائے تب تک چند سطریں جو اجمالی طور پر