دعائیہ سیٹ — Page 55
چند دعائیں ربَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ اے ہمارے رب العزت دے ہم کو اس دنیا میں ہر قسم کی بھلائی اور آخرت میں بھی حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ ہر قسم کی بھلائی اور بچا ہم کو آگ کے عذاب سے۔(سورة البقره 202) رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلوةِ وَمِنْ ذُرِّيَّتِي اے میرے رب العزت بنا مجھ کو قائم کر نیوالا نماز کا اور میری اولاد کو بھی رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاءِ رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَقَى اے ہمارے رب العزت اور قبول فرما میری دعاء اے ہمارے رب العزت بخش دے مجھ کو وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُوْمُ الْحِسَابُ اور میرے ماں باپ کو اور سب مومنوں کو جس دن حساب قائم ہو۔(سورة ابراهيم : 42-41) نماز کے آخر پر اپنے دائیں اور بائیں سلام کہے اور نماز ختم کرے السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ سلامتی ہو تم پر اور اللہ تعالیٰ کی رحمتیں (سنن النسائی) 55